اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان خان اور کترینہ کیف نے محبت کو دوستی میں تبدیل کرلیا

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)میڈیا میں جہاں اس وقت فلمی ہستیوں کے بریک اپ، طلاق، کوٹ کچہری اور قانونی نوٹسس کی خبریں گرم ہیں وہیں کچھ لوگوں کو بریک اپ کے بعد زندگی میں آگے بڑھنے کا فن بھی خوب آتا ہے۔ان میں سر فہرست کترینہ کیف اور سلمان خان ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب ان دونوں کے تعلقات کی خبریں اور افواہیں اخبارات کی سرخیاں ہوا کرتی تھیں لیکن انھوں نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ محبت کو دوستی میں تبدیل کیا۔خبریں ہیں کہ اب سلمان خان ایک بار پھر کترینہ کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت بھی ہوں گے۔سوشانت سنگھ راجپوت جہاں بالی ووڈ میں کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں وہیں ان کی زندگی بھی بالی ووڈ انداز میں ڈھلتی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ان کے اور ان کی دوست انکیتا لوکھنڈے کے درمیان بھی دوریاں بڑھنے لگی ہیں حالانکہ انکیتا نے اس طرح کی خبروں پر حیرانگی ظاہر کی ہے لیکن سوشانت کے نزدیکی دوستوں کا کہنا ہے کہ سوشانت فی الحال اپنا ’سنگل سٹیٹس‘ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔سوشانت شاید یہ سمجھ نہیں پا رہے کہ کامیابی کے لیے سنگل سٹیٹس ہونا ضروری نہیں اگر ایسا ہوتا تو شاہ رخ، ،عامر اور اکشے سپر سٹار کیسے ہوتے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…