نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر اور کپتان محمد اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم اظہر میں عمران ہاشمی اظہر الدین کا کردار نبھا ئیں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں اداکارہ نرگس فخری اظہر کی دوسری بیگم سنگیتا بجلانی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں اگر انڈسٹری کے ’سیریل کسر‘ عمران ہاشمی ہوں اور کسنگ سین نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ فلموں میں ایسے مناظر کرنے کے لیے عمران کی وہی شبیہ ہے جو کرکٹ کے میدان میں رنز سکور کرنے کے لیے ورات کوہلی کی ٗ عمران ہاشمی کو اب اپنی اس شبیہ پر ایک بار پھر غور کرنا ہوگا ۔ مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے نرگس فخری نے ایک حیران کن انکشاف کیا ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ایک گانے میں کسنگ سینز کرتے ہوئے انھیں اچھا نہیں لگا۔گانے میں کسنگ کے اتنے زیادہ مناظر تھے کہ انھیں سمجھ میں نہیں آیا کہ آیا یہ سین فلمائے جا رہے ہیں یا پھر ری ٹیک ہو رہا ہے۔