ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے ادا کارفواد خان نے کہا ہے کہ جب پاکستان میں کچھ نئے اقسام کے کردار بنائے جائیں گے تو ٹی وی پر واپسی کرونگا ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ فواد خان نے کہاکہ وہ ٹی وی پر واپسی کریں گے لیکن صرف تب جب پاکستان میں کچھ نئے اقسام کے کردار بنائے جائیں گے۔فواد نے کہاکہ میں ٹی وی پر کچھ نئے انداز میں کام ضرور کرنا چاہتا ہوں فواد خان نے مقبول امریکی ڈرامہ سیریز فارگو، ٹرو ڈیٹیکٹو اور ہاوس آف کارڈز‘ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس طرح کے کردار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر ایسے کرداروں کے ڈرامے بنائے جائیں تو وہ ضرور ٹی وی پر کام کریں گے۔