ممبئی (نیوز ڈیسک)سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان میں سے کسی ایک اداکار کا انتخاب کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اپنی آئندہ فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان میں سے کسی ایک اداکار کا انتخاب کریں گے تاہم ابھی تک انہوں نے اس بات کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا۔ واضح رہے کہ بھنسالی کی آخری فلم باجی راﺅ مستانی نے 6 نیشنل ایوارڈز حاصل کئے تھے۔2007 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ ایک ساتھ ریلیز ہوئیں ¾شاہ رخ کی فلم کو تو باکس آفس پر بڑی کامیابی ملی ¾ سانوریا بری طرح ناکام ہوئی تھی ¾اس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات سرد ہوگئے، 2015 میں دونوں ایک بار پھر اپنی فلموں کے ساتھ باکس آفس پر مدمقابل آئے۔