ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی فلم سٹار ارجن کپور نے کہاہے کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے ،پاکستان میں میرے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے اور پاکستان میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے،وہ پاکستان جانے کےلئے موقع کی تلاش میں ہیں۔ارجن کپور نے بتایا کہ ان کا ورثہ پاکستان میں ہے کیونکہ ان کے دادا کا تعلق پشاور سے ہے، اس کے علاوہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پاکستانی ہے جن سے وہ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں تاہم وہ خود بھی پاکستان جانے کےلئے بے قرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جانے کےلئے خاص موقع کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ اپنے مداحوں کو خوش کرسکیں۔ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم ”کا اور کی“ کا موضوع عام کہانیوں سے مختلف ہے اوہ پر امید ہے اس فلم کو پاکستانی شائقین خصوصاً نوجوان ضرور پسند کریں گے۔