ممبئی (نیوز ڈیسک)کرینہ کپور اور ارجن کپور کی فلم “کی اینڈ کا” نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور اور ارجن کپور کی جوڑی پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں۔شرارتیں اور محبت کے گرد گھومتی فلم ‘کی اینڈ کا’ آج شائقین کیلئے ریلیز کردی گئی ۔فلم کی اینڈ کا میں کوئی عام لو اسٹوری نہیں بلکہ ایسی محبت کو دکھایا گیا جہاں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز لڑکی کو ایک بے روز گار لڑکے کبیر سے محبت ہوجاتی ہے۔فلم میں کیا کا کردار کرینہ کبیر کا کردار ارجن کپور نے نبھایا ہے۔