پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب اداکار ایک مذاق بن کر رہ گئے ہیں:کرینہ کپور

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی ادا کارہ کرینہ کپور نے کہاہے کہ اب اداکار ہی نہیں رہے , ایک مذاق بن کر رہ گئے ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کرینہ کپورٹ نے کہاکہ اب تو ایسا لگتا ہے کہ اداکار اب اداکار ہی نہیں رہے بلکہ وہ اب ایک مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج کل کچھ زیادہ ہی پروموشن ہوتے ہیں ,فلم کےلئے ایک شہر سے دوسرے شہر کبھی اس پروگرام میں ناچنا تو کبھی اس پروگرام میں جانا۔ پہلے بھی فلمیں بنتی تھیں ان کا پروموشن بھی نہیں ہوتا تھا اور وہ فلمیں بہت چلتی تھیں تاہم آج کل جتنا چاہے پروموشن کر لو اس کے بعد بھی فلمیں نہیں چلتی ہیںاپنی بات پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پہلے کے فنکاروں کےلئے لوگوں کے دلوں میں عزت ہوا کرتی تھی تاہم آج کل کے فنکاروں کے لیے وہ عزت ہی نہیں رہی۔ پہلے لوگ اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کو ایک نظر دیکھنے کےلئے تڑپا کرتے تھے تاہم اب تو آرٹسٹ خود ہی اپنی باتھ روم کی تصویر سے لے کر نہ جانے کون کون سی تصاویر سوشل ویب سائٹوں پر ڈالتے ہیں۔جہاں بالی وڈ میں کام کرنے والی شادی شدہ اداکاراوں کو یہ شکایت رہتی ہیں کہ شادی کے بعد انھیں اچھے کردار ملنے قدرے مشکل ہوجاتے ہیں وہیں کرینہ کپور اسے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ میری شادی کو کافی وقت ہو گیا ہے اور میں شادی کے بعد بھی فلمیں اور آئیٹم سانگ کر رہی ہوں اور اس کا کریڈٹ میں اپنے شوہر سیف علی خان کو دینا چاہوں گی ۔انھوں نے کہا کہ اگر سیف کی رضامندی نہیں ہوتی تو میں ایسا کبھی نہیں کر پاتی۔ میری خواہش ہے کہ میرا کریئر زہرہ سہگل جیسا ہو۔ میں 80 سال کی عمر میں بھی کیمرے کے سامنے رہنا چاہتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ میں 16 سال کی عمر سے فلموں میں کام کر رہی ہوں اور اتنے سالوں میں میرے بہت سے دوست بنے ہیں اور اگر وہ مجھ سے اپنی فلم میں آئٹم نمبر کروانا چاہتے ہیں تو میں اپنے دوستوں کو انکار نہیں کر پاتی اس لیے کر دیتی ہوں اور ویسے بھی ایک عورت کے 100 روپ ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صرف ایک روپ ہونا اچھا نہیں ہیں اس لیے کبھی آئٹم سانگ کرنا اچھا ہوتا ہے تو کبھی کچھ اور جو مجھے پسند ہے میں وہ کرتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…