ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان ایک بار پھر قطرینہ کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے کی تیاری کر رہے ہیں ,فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت بھی ہوں گے۔سوشانت سنگھ راجپوت جہاں بالی ووڈ میں کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں وہیں ان کی زندگی بھی بالی ووڈ انداز میں ڈھلتی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ان کے اور ان کی دوست انکیتا لوکھنڈے کے درمیان بھی دوریاں بڑھنے لگی حالانکہ انکیتا نے اس طرح کی خبروں پر حیرانگی ظاہر کی ہے تاہم سوشانت کے نزدیکی دوستوں کا کہنا ہے کہ سوشانت فی الحال اپنا ’سنگل سٹیٹس‘ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔