ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی شائقین کرکٹ نے ٹی ٹوئنٹی ٹور نا منٹ میں ویرات کوہلی کی کار کر دگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انوشکا کی سٹیڈیم میں موجودگی کے سبب ویرات کوہلی کھیل پر توجہ نہیں دے پاتے تھے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا کےخلاف وراٹ کوہلی کے زبردست کھیل پر لوگوں نے جہاں ایک طرف جم کر ان کی تعریف کی وہیں سوشل میڈیا پر اس کامیابی کو انوشکا شرما کے ساتھ ان کے مبینہ بریک اپ کو اس بھونڈے انداز سے جوڑنے کی کوشش کی اور بریک اپ پر انوشکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے سٹیڈیم میں ان کی موجودگی کے سبب وراٹ کھیل پر توجہ نہیں دے پاتے تھے۔اس کے جواب میں ویرات نے ایسے پیغامات چھاپنے والوں کی سرزنش کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا انوشکا کو نشانہ بنانے والوں کو شرم آنی چاہیے کیونکہ کھیل کے میدان میں میں کیا کرتا ہوں اس سے انوشکا کا کوئی لینا دینا نہیں ۔ویرات نے کہا کہ انوشکا نے ہمیشہ ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ نفرت انگیز طعنوں سے تحفظ فراہم کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ کے ہی نہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی ہیرو ہیں۔