ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی سنسر بورڈ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’فین‘‘ کے کچھ مناظر پر اعتراضات لگا دیئے ہیں جنہیں فلم سے کٹ کیے جانے پر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلموں کو بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے کم ہی اعتراضات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس بار ان کی نئی آنے والی فلم پر سنسر بورڈ نے اعتراضات لگا دیئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’فین‘‘ کے 7 مناظر پر اعتراضات لگائے گئے جس کے بعد فلم میں سے ان مناظر کو کٹ کیے جانے پر سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ قابل اعتراض مناظر میں شاہ رخ خان کے ڈبل رول فین پر پولیس تشدد اور نازیبا الفاظ والے مناظر شامل تھے۔واضح ر ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’فین‘‘ 15 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔