جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

امیتابھ بچن اور برطانوی کرکٹر میں جھڑپ

datetime 1  اپریل‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) امیتابھ بچن اور برطانوی کرکٹ اینڈریو فلنٹوف کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک ۔ تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی کپتان اینڈریو فلنٹوف اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے درمیان اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے کر سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل سے قبل ہی سابق برطانوی آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف اور بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔ سماجی رابطے کی ویب وسائٹ ٹوئٹر نوک جھونک کا آغاز اینڈریو فلنٹوف کے ٹوئٹ سے شروع ہوا جس میں انہوں نے ویرات کوہلی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی ایسے ہی کھیلتے رہے تو ایک دن جوئے روٹ بن جائیں گے جس کے جوابی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن نے برطانوی کھلاڑی جوئے روڈ کو پہچاننے سے انکار کردیا جس کے جواب میں اینڈریو فلنٹوف نے شرارتاً امیتابھ بچن کو بھی پہچانے سے انکار کردیا۔انگلینڈ کی ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچنے پر بھی سابق برطانوی آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی شرارتیں ختم نہ ہوئیں اور انہوں نے میگا اسٹار امیتابھ بچن سے فائنل میچ کے لیے ٹکٹیں خریدنے کی فرمائش کردی۔واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…