ممبئی(نیوز ڈیسک) عمران ہاشمی کی فلم اظہر کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹ کے کھلاڑی محمد اظہرالدین کی فلم پر مبنی فلم اظہر کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ فلم میں عمران ہاشمی اظہرالدین کا کردار نبھا رہے ہیں ۔ عمران ہاشمی نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنی فلم کا ٹریلر جاری کیا اور اپنے مداحوں سے فلم کی کامیابی کی اپیل بھی کی ۔