ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنی فلم’’نیرجا‘‘ کی ریلیز کے بعد سے اب تک کوئی اور فلم سائن نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کافی پریشان ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور سے جب سوال کیا گیا کہ اپنی کامیاب فلم ’نیرجا‘ کے بعد اب وہ کس فلم میں نظر آئیں گی تو سونم کا کہنا تھا ’میں نے اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی اور یہی بات مجھے پریشان کر رہی ہے۔سونم کپور کی حال ہی میں ریلیز فلم ’نیرجا‘ کو باکس آفس پر بڑی کامیابی ملی تھی، جس میں سونم کی کارکرگی کو بھی بے حد سراہا گیا۔یہ فلم ’نیرجا بھانوٹ‘ نامی خاتون کی زندگی پر بنائی گئی تھی جو 1986 میں ہندوستان کے ایک ہائی جیک جہاز میں مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی۔اس حادثے کے بعد نیرجا کو بین الاقوامی سطح پرّ دی ہیروئن آف دی ہائی جیک کا خطاب ملا تھا۔سونم کپور کا مزید کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ فلموں میں خواتین کا کردار زیادہ اہم ہوتا جارہا ہے تاہم وہ اب بھی مانتی ہیں کہ اداکاراؤں کو آج بھی اداکاروں سے کم مانا جاتا ہے۔خواتین اداکاروں کو فلموں میں کم معاوضہ ملنے کے حوالے سے سونم کا کہنا تھا ’یہ آہستہ آہستہ تبدیل ہورہا ہے لیکن اب بھی مزید وقت چاہیے۔سونم کا مزید کہنا تھا کہ خواتین پر مبنی فلموں کو کم سنیما اسکرینوں پر نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔