بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ویرات کوہلی انوشکا سے متعلق نازیبا الفاظ کہنے والوں پر برس پڑے

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی محبوبہ انوشکا شرما کے بارے میں سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ رہا ہے جبکہ گزشتہ دنوں اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کوہلی کی جانب سے اداکارہ کو منانے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہیں لیکن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی کی بہترین کارکردگی نے انوشکا کی ناراضی ختم کردی جس کے بعد کوہلی نے اب سوشل میڈیا پر اداکارہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ویرات کوہلی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹراور انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انوشکا شرما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کیوں کہ ایسی پوسٹ کرنے والوں کی کوئی عزت نہیں ہے انہیں اپنی ماں ،بہن اور بیوی کا بھی سوچنا چاہیے جب کہ کھیل میں میری کارکردگی کا انوشکا سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…