بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سلمان خان نے اپنے بھائی کا گھر ٹوٹنے سے بچا لیا

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان اختلافات کو حل کراکے دونوں کا گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔سلمان خان نے گزشتہ سال اپنی ریلیز ہونے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں گمشدہ بچی کو ان کے والدین سے ملانے کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد اب وہ حقیقی زندگی میں دلوں کو جوڑنے والے بن گئے ہیں۔سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات تھے جس کے باعث دونوں اداکاروں کی جوڑی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی یہی نہیں آئٹم گرل نے اپنے شوہر سے الگ رہائش بھی کررکھی تھی جس پر دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے دبنگ خان کو میدان میں آنا پڑا۔دبنگ خان نے اپنی بھابی ملائیکہ اروڑہ خان کو فون کیا اور 18 سالہ رفاقت ختم نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرنے کا کہا جس پر اداکارہ نے ضبط کے بندھن توڑتے ہوئے اپنے شوہر کے رویئے کی شکایت کی تاہم سلو میاں اپنی بھابی کو منانے میں کامیاب ہوگئے یہی وجہ ہے کہ جس کے بعد دونوں کو رئیلٹی شو میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان اختلاف کی وجہ اداکارہ کی نوجوان اداکار ارجن کپور سے بڑھتی ہوئی قربتیں قراردی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…