ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور اپنے والد مہیش بھٹ کی لکھی گئی فلم میں اداکاری کے ساتھ پوجا بھٹ کی 18سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی ہو گئی ہے۔بتایاگیاہے کہ پوجا بھٹ الی ووڈ کی فلمساز اور اداکارہ 18سال بعد ایک بار پھر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہی ہیں جبکہ یہ فلم ان کے والد مہیش بھٹ کی جانب سے لکھی گئی ہے۔ 43سالہ اداکارہ پوجا بھٹ نے 1989میں اپنے والد مہیش بھٹ کی فلم ’ڈیڈی ‘سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ پو جا بھٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں ’ڈیڈی ‘کی طرز کی ایک فلم میں اداکاری کر رہی ہوں۔ واضح رہے کہ پوجا بھٹ نے آخری بار 1998میں اپنے والد مہیش بھٹ کی فلم ’زخم ‘میں اداکاری کی تھی۔