لاہور(این این آئی) لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ عائشہ ثناءکی طرف سے قذف کیس کی درخواست پر انکے سابقہ شوہر مرزا یوسف بیگ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17فروری کو طلب کرلیا ۔سیشن جج لاہور نذیر احمدگجانہ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار عائشہ ثناءکے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایاکہ عائشہ ثناءاور سابق ایم ڈی پی ٹی وی مرزار یوسف بیگ کی شادی کے بعد 19نومبر 2011کو بیٹا پیدا ہوا تاہم بعد ازاں دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی ہو گئی اور مرزا یوسف بیگ نے اپنے بیٹے محمد مصطفی مرزا کی ولدیت سے انکار کرتے ہوئے درخواست دہندہ پر بدچلنی کا الزام عائد کر دیا ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر بھی طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر مرزا یوسف بیگ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔