بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فیشن خاص طبقے تک محدود جب کہ اداکاری سب کیلئے ہوتی ہے، صائمہ اظہر

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف ماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ فیشن شو کے ریمپ پرکیٹ واک کرتے کرتے کب ایکٹنگ کے میدان میں اننگز کھیلنے کا موقع ملا، پتہ ہی نہ چلا۔ کیونکہ فیشن شومیں کیٹ واک کرنے والی ماڈلز کی اکثریت مجھ سے سینئرہے لیکن انھیں اس مشکل کام کے لیے منتخب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے میں خود پربھاری ذمے داری سمجھتی ہوں۔ خاص طورپربڑی اسکرین کے لیے کام کرنا میرے نزدیک کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارصائمہ اظہرنے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ماڈلنگ اورایکٹنگ فنون لطیفہ کے شعبے ہی ہیں لیکن دونوں کا انداز بالکل الگ ہے۔ فیشن کا شعبہ ایک خاص طبقے تک محدود ہے جبکہ ایکٹنگ کا شعبہ زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں کے لیے ہوتا ہے۔ خاص طورپرفلم فنون لطیفہ کا سب سے مقبول میڈیم ہے اوراس سے وابستہ ہونا ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے ، مگرانہی لوگوںکو کام کا چانس ملتا ہے جو ایکٹنگ کی صلاحیتوں سے مالا مال ہوں۔خصوصاً فلم میں توایکٹنگ کے علاوہ رقص اور دیگر تکنیک پر مہارت ہونا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچ رکھا تھا کہ اس طرح سے ایک دن مجھے فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کا موقع مل جائے گا۔ لیکن جونہی مجھے فلم میں مرکزی کردار میں سائن کیا گیا تومیں نے اس کے لیے خوب محنت شروع کردی۔ ایک طرف رقص کی تربیت تودوسری جانب فٹنس کے لیے ورزش اورکھانے پینے کا پرہیزبھی جاری ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ایک ہیرو اور ہیروئن کوپسند کرنے والے اوران کے اندازکواپنانے والوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔اس لیے یہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہوتا ہے کہ ہم اپنے ملبوسات، ہیئر اسٹائل، جوتے اورجیولری کواس انداز سے استعمال میں لائیں جس کوہمارے چاہنے والے بھی اپنائیں۔ ویسے بھی ایک فنکارہزاروں، لاکھوں کا ا?ئیڈیل ہوتا ہے ، اس لیے میں ان باتوں کا خوب خیال رکھتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں صائمہ اظہر نے کہا کہ ایکٹنگ کے شعبے سے وابستگی کے بعد بہت سے نئے پروجیکٹس ملے ہیں۔ان میں سے کچھ ٹی وی اورکچھ سلوراسکرین کے ہیں لیکن میں اپنے فیصلے بہت سوچ سمجھ کرتی ہوں اوراسی لیے تاحال کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔ جہاں تک بات بالی ووڈ میں کام کرنے کی ہے تواچھا اورمنفرد کام جہاں سے بھی ا?فرہوگا، میں اس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہرضروردکھاو¿ں گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…