ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ادتیہ رائے کپور اور کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم’’فتور‘‘ کو پروموشن کے لیے بے حد محنت کر رہے ہیں اور اسی دوران ادتیہ نے کترینہ کو گلابوں سے بھرے ایک ٹرک کا تحفہ دے ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق ’’انٹرنیشنل روز ڈے‘‘ (عالمی یومِ گلاب) کو منانے کے لیے ادتیہ روئے کپور نے کترینہ کو ایک سرپرائز دینے کا منصوبہ بنایا اور فلم ’’فتور‘‘ کی تشہیر کے دوران انھوں نے کترینہ کو 1 لاکھ گلابوں سے بھرا ٹرک تحفے میں دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ادتیہ اس تحفے کی تیاری کئی روز سے کر رہے تھے، جبکہ کترینہ نے اس خوبصورت تحفے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بنی فلم ’فتور‘ چارلس ڈیکنز کے ناول ’گریٹ ایکسپیکٹیشنز‘ پر بنائی گئی ہے۔اس فلم میں کترینہ اور ادتیہ کے ہمراہ تبو بھی اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔فلم’’فتور‘‘ رواں ماہ 12 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔