ممبئی(نیوز ڈیسک)عامر خان جو اپنی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ کے لیے نئی دہلی میں 10روز کے لیے مقیم تھے کہ انھیں معلوم ہوا کہ سنی لیون بھی ایک پروموشنل ایونٹ کے سلسلے میں شہر میں موجود ہیں توانھوں نے اسی وقت سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر کو لنچ کے لیے ہوٹل میں مدعو کر لیا اور سنی لیون کی سپیشل نان ، مکھن سے تیار سبزی اور دیگر اشیاءخوردونوش سے تواضع کی۔عامر خان ، سنی لیون اور ڈینئل ویبر کے درمیان گپ شپ کا سلسلہ شام کی چائے تک جا پہنچا جس کے بعد عامر خان نے سنی لیون اور ان کے شوہر کو اگلے روز فلم کے سیٹ پر بھی مدعو کر لیا۔فلم سیٹ پر تینوں نے فلموں کے بارے میں بات چیت شروع کر دی ایک موقع پر عامر خان نے سنی لیون سے کہا کہ آپ سے توہین آمیز انٹرویو پر عالیہ بھٹ ، پریانکا چوپڑا ، سوشانت سنگھ راجپوت اور انوشکا شرما آپ کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر میں نے بھی محسوس کیا کہ مجھے آپ کے ساتھ فلم میں کرنے پر خوشی ہو گی۔مزید برآں جب عامر خان فلم کے لیے سین عکسبند کروارہے تھے تو سنی لیون ان کی اداکاری کا بغور معائنہ کرتی رہیں۔ بعد ازاں عامر خان نے سنی لیون کا فلم یونٹ کیساتھ تعارف کروایا