پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

انڈین ایوارڈز کیریئر کیلئے مفید نہیں، عرفان خان

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ ایوارڈز کیریئر کی ترقی میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔عرفان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میں کہا ہے کہ ایوارڈ جیتنے سے کسی اداکار یا ڈائیریکٹر کے کریئر پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔اس سے آپ کو زیادہ پیسہ یا بہتر آفرز نہیں ملیں گی کیوں کہ ایوارڈز کی کوئی ساکھ نہیں۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں کہ آپ اسے اپنی سی وی میں شامل کریں۔عرفان کے خیال میں نیشنل ایوارڈز بھی کسی آرٹسٹ کے کریئر کی ترقی میں کردار ادا نہیں کرتے۔مغرب میں اکیڈمی ایوارڈز یا گولڈن گلوب ایوارڈز بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اگر کوئی اداکار یہ ایوارڈ جیتتا ہے تو ان کا گراف اوپر کی جانب بڑھتا ہے۔ انہیں بہتر مواقع اور پیسے ملتے ہیں۔نیشنل ایوارڈز سے فنکار کو خوشی ضرور ملتی ہے کیوں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت آپ کے کام کی تعریف کر رہی ہے لیکن اس سے آپ کے کیریئر میں پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔جراسک پارک جیسی فلموں میں کام کرنے والے عرفان اس بیان کے ساتھ ہی بولی وڈ ایوارڈز کے خلاف بیانات دینے والے اداکاروں مکی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اس سے قبل رشی کپور نے بھی اسی حوالے سے بیان دیا تھا۔گزشتہ سال منعقد ہونے والے اسٹار ڈسٹ ایوارڈ میں پرینیتی چوپڑا کو ’’اسٹائل آئیکون آف دی ائیر‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا تاہم رشی کا ماننا ہے کہ انہیں یہ ایوارڈ صرف وزن کم کرنے پر دیا گیا۔رشی نے ایوارڈ شو پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مجھے اب پاپولر ایوارڈ شوز پر یقین نہیں آتا۔ ان کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے۔ میں ان ایوارڈز کو اپنے دروازے کی چٹائی کی طرح رکھتا ہوں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…