لاہور(نیوز ڈیسک)اداکاروگلوکارعلی ظفر نے کینسرکے مرض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے عطیہ کردیا۔علی ظفر نے کراچی میں جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں انھیں ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ اور سائبرنا ئف روبوٹ ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیاجس سے بنا کسی تکلیف کے کینسر کی تشخیص ہو جاتی ہے۔ اس موقع پرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہتر علاج معالجے کی سہولتوں سے ہم ایک تندرست پاکستان بنا سکتے ہیں۔ علی ظفر نے اس موقع پرپانچ لاکھ روپے کینسرکے مریضوں کے لیے عطیہ کیے