ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت میں عدم برداشت اور انتہاپسندی کے حوالے سے اپنے خیالات کے اظہارکے بعد بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس صورتحال میں اشتہارات کی مد میں کروڑوں کا معاوضہ لینے والے عامر خان آج خالی ہاتھ نظر آتے ہیں اورفی الوقت عامر خان تشہیر کے لئے کسی انڈین برانڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق پہلے انکریڈیبل انڈیا پھر روڈسیفٹی مہم اوراس کے بعدگزشتہ روزایک بھارتی آن لائن
ملالہ کی کتاب میں آرمی ،اسلام اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں کیا لکھا ہے ؟
خریدو فروخت کی کمپنی نے بھی ان کا معاہدہ ختم کردیا ہے۔اس سے قبل عامر خان برانڈز کی تشہیر کے لئے کافی سوچ کے بعد پراڈکٹ کا چناو کرتے تھے اور ایک وقت میں ایک ہی معاہدہ دستخط کرتے یہی وجہ ہے کہ آج ان کے پاس کوئی برانڈ موجود نہیں