پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بھارتی اداکار سونو سود کے والد انتقال کر گئے ، اداکار غم سے نڈھال

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہر موغا میں بھارتی اداکار سونو سود کے والد شکتی ساغر سود 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق سونو سود ممبئی میں مقیم ہیں جبکہ ان کے والد بھارتی پنجاب ہی میں اکیلے رہتے ہیں، سونو سود کچھ کام کے سلسلے میں پنجاب میں موجود تھے کہ گذشتہ روز اپنے والد سے ہمکلامی کے دوران ان کے والد اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے جس کے بعد سونو ان کو فوری طور پر اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شکتی ساغر دورے کے فوری بعد ہی وفات پا گئے تھے۔سونو سود کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ سروج سود کو 8 سال قبل کھویا تھا جس کا غم وہ آج تک نہیں بھ±لا پائے اور اب ان کے والد بھی ان سے دور جا چکےہیں، سونو کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد وہ بالکل بکھر گئے ہیں اور ابھی کچھ کہنا نہیں چاہتے۔ سونو سود کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ شکتی ساغر سود کافی عرصہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے، قریبی ذرائع کے مطابق سونو کی دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں جن کے آنے کے بعد ہی شکتی ساغر سود کا شمشان کیا جائے گا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…