ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ فلمی مصروفیات کے باعث وقت نہ دینے پرڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ اور اپنی محبوبہ دپیکا پڈوکون سے ناراض ہوگئے۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے درمیان معاشقے کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کا دونوں اداکاروں نے اظہار کیا ہے جب کہ دونوں اداکاروں کو متعدد بار ایک ساتھ کئی مقامات پر بھی دیکھا گیا تاہم گزشتہ دنوں رنویرسنگھ نے دپیکا کی جانب سے وقت نہ دینے پرناراضگی کا اظہارکیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بالی ووڈ نگری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمانے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہالی ووڈ فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے سخت تربیت مصروف ہیں جس کے باعث انہیں رنویر سے دوری اختیار کرنی پڑی جس پررنویرسنگھ ڈمپل گرل کی جانب سے وقت نہ دینے پر سخت ناراض ہوگئے تاہم فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکا روانگی سے قبل ڈمپل گرل نے اپنے محبوب کی ناراضگی دورکرنے کے لئے انہیں منانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب ہو پائیں یا نہیں اس کا تو رنویر سنگھ ہی بہتربتا سکیں گے۔دوسری جانب اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ میرے لیے کیرئیر اور ذاتی زندگی دونوں ہی اہم ہیں اسی لیے دونوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی فلم سیریز ٹرپل ایکس کی تیسری فلم ”دی ریٹرن ا?ف ایکسنڈرکیج“ میں اداکار وین ڈیزل کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی