ممبئی(نیوزڈیسک)” وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا، تمھیں یاد ہو ہو کہ نہ یاد ہو “کترینہ کیف کے انکارپر صحافی ششدر، بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے سابقہ محبوب اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو پہچاننے سے انکار کردیا۔اداکارہ کترینہ کیف اوررنبیرکپورکے درمیان معاشقے کی خبریں طویل عرصہ زبان زدعام رہی ہیں یہی نہیں بلکہ دونوں اداکاروں کی شادی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہی جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جوڑی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جس پر دونوں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے تاہم اب پہلی بار کترینہ کیف نے اپنے تعلق پرلب کشائی کی ہے۔کترینہ کیف نے رنبیرکپور سے کسی بھی تعلق سے انکارکردیا ہے جب کہ بھارتی ٹی وی انٹرویو کے دوران کترینہ نے رنبیرسے علیحدگی کے حوالے سے سوال پرصحافی کوٹوکتے ہوئے کہا کہ رنبیرسے علیحدگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیوں کہ میرا کبھی کسی سے ایسا تعلق ہی نہیں رہا ہے اسی لیے یہ سوال ہی غلط ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور“ کی تشہیرمیں مصروف ہیں جب کہ فلم 12 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔