ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے جس کے تحت فلم اسٹار سلمان خان کو’ہٹ اینڈ رن‘کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل ایک ذیلی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیا تھا۔یہ حادثہ 2002 میں پیش آیا تھا۔ الزام یہ تھا کہ سلمان خان رات کو نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے کہ گاڑی ایک فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، جہاں کچھ بے گھر لوگ سو رہے تھے۔حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جبکہ 4 کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔
ذیلی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے انھیں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ استغاثہ کا یہ دعوی پوری طرح ثابت نہیں ہوسکا ۔عدالت نے انھیں بری کر دیا تھا لیکن مہاراشٹر کی حکومت نے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور معاملے کی سماعت آئندہ جمعہ کو ہو گی۔
مہاراشٹر حکومت سلمان خان کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی
7
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں