اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف ماڈل اور ڈالر گرل ایان علی نے ماڈلنگ کی تعلیم کے حوالے سے جدید ترین کالجز قائم کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ۔ کالجز کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور سیالکوٹ میں قائم کئے جائیں گے بعدازاں ان کالجز کی چین ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیلائی جائے گی ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دبئی میں ایک بین الاقوامی کالج کی برانچ قائم کی جائے گی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے معروف ماڈل ایان علی اب پاکستانی نوجوانوں کو ماڈلنگ سکھائیں گی اور باقاعدہ لیکچر بھی دیں گی ماڈلنگ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ملک کے 16 بڑے شہروں میں ورکشاپس بھی کرائی جائیں گی آرٹس کالجز کے قیام کے لئے ابتدائی طور پر اراضی کے حصول کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو موزوں جہگوں کی تلاش کریں گی اور حتمی طور پر اراضی حاصل کر کے کالجز کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا ۔