اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ پباشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کی منگنی کی افواہیں

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پباشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ پباشا باسو اور ایکشن ہیرو جان ابراہم کے درمیان طویل عرصے معاشقے کی خبریں زبان زد عام رہی ہیں جب کہ دونوں اداکاروں میں علیحدگی کے بعد بپاشاباسو ایک اور اداکار کرن سنگھ گروور کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں یہی نہیں بلکہ دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد اب ان دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو کے درمیان کئی عرصے سے معاشقہ چل رہا ہے اور دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے دیکھا گیا ہے یہی نہیں بلکہ دونوں اداکار انسٹا گرام پر بھی اپنی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے رہتے ہیں جس کے بعد اب دونوں اداکاروں نے جلد ہی اپنی دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی دونوں اداکار منگنی کرلیں گے۔دوسری جانب اداکارہ بپاشا باسو نے منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ سمیت خاندان کے تمام افراد ان کی شادی کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ تیار نہیں ہیں جب کہ وہ منگنی پر یقین نہیں رکھتی اسی لیے منگنی کی بجائے شادی کو ترجیح دیں گی اورجب ان کی شادی ہوگی سب کو پتہ چل جائے گا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…