اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ہالی کی بجائے بالی ووڈ میں رہ کر اچھے کردارکوترجیح دونگی‘ کترینہ کیف

datetime 7  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)جہاں بولی وڈ کی کئی اداکارائیں ہولی وڈ میں قدم جما رہی ہیں وہیں دوسری جانب کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ بولی وڈ میں رہ کر اچھے کردار کرنے کو ترجیح دیں گی۔بھارتی اخبار کے مطابق کترینہ کیف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے حال ہی میں اس بات کا احساس ہوا کہ سب ہالی ووڈ جارہے ہیں جس کے بعد یہاں (بولی وڈ میں) میرا مقابلہ کافی کم ہوچکا ہے اور اب وقت ہے کہ میں یہاں رکوں اور بہتر کردار حاصل کروں۔کترینہ کیف اس وقت اپنی آںے والی فلم ’فتور‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اب ’فتور‘ جیسے مزید مشکل کردار ادا کریں گی۔ان کا کہنا تھاکہ فلم’ ’فتور‘‘ ایک مشکل فلم تھی جس میں بالکل الگ قسم کا رقص پیش کیا گیا ہے اور ایسی فلم بنانے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے۔کترینہ کی آخری ریلیز فلم ’فینٹم‘ باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی، تاہم اداکارہ کا کہناہے کہ باکس آفس پر زیادہ کمائی کے چکر میں اچھے کردار چھوڑے نہیں جاسکتے۔فلم ’فتور‘ چارلس ڈکنز کے ناول ’گریٹ ایکس پیکٹیشنز‘ پر بنائی گئی ہے جس میں کترینہ کے ہمراہ اداکارہ تبو اور ادتیہ روئے کپور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔تبو کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کترینہ کا کہنا تھا ’تبو جی کے ساتھ کام کرنا ایک نہایت خوبصورت تجربہ تھا اور ان کے ساتھ فلم کرنا میرے لیے بونس ہے۔ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بننے والی فلم ’فتور‘ 12 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…