ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ شبانہ اعظمی اس بات کی حامی ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر فلمیں بنانا چاہئیں‘ اس سے نہ صرف مارکیٹ وسیع ہوگی۔بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان قربتیں بھی بڑھیں گی۔ انڈوایشین نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے شبانہ اعظمی کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کو زیادہ سے زیادہ فلمیں مشترکہ طور پر بنانے کی ضرورت ہے، ایسا کرنے سے دنیا بھر میں آڈینز کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور اسپورٹس کے شعبے کے برعکس جس میں مقابلے کی فضا ہوتی ہے۔شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ مشترکہ پروڈکشنز سے تعاون کا ماحول فروغ پائے گا اور یہی وہ چیز ہے جس کی دونوں ملکوں کواشد ضرورت ہے۔ پاکستانی فلموں میں کام کے حوالے سے شبانہ نے کہا اگر کوئی چیلنجنگ اسکرپٹ ملا، کوئی ایسااسکرپٹ جو مجھے پسند آئے تو میں یقیناً پاکستانی فلم میں کام کر کے خوشی محسوس کروں گی تاہم شان کی فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ کا انتظار ہے۔