منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ماورا حسین کو اپنی فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل ہی بھارت چھوڑنا پڑ گیا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بھی پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری ”ویزا جنگ“ کی شکار ہو گئیں اور انہیں اپنی فلم ”صنم تیری قسم“ کی ریلیز سے ایک دن قبل ہی بھارت چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑا۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹائمز کے مطابق 23 سالہ ماورا حسین ویزا کی مدت ختم ہونے پر پاکستان جانے پر مجبور ہوئیں۔ ماروا اور ان کے ساتھی اداکار ہرش وردھن نے اپنی فلم کی پرموشن کیلئے دلی جانا تھا تاہم انہیں یہ تمام معاملات منسوخ کرنے پڑے اور اب ہرش اکیلے ہی یہ سب کر رہے ہیں۔ اس سارے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ماورا حسین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس واپس پاکستان آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ” ہاں میں ایک دن پہلے جا رہی ہوں، میں پاکستان میں اپنی فلم کی سکریننگ کروں گی اور امید کرتی ہوں کہ جلد ہی واپس بھارت جاﺅں گی۔ فی الوقت میں فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہوں اور اس کے بعد ہی باقی آفرز پر غور کروں گی۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ میں پاکستان میں کافی عرصے سے سکرین پر نظر نہیں آئی اور میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان میں بہت سارا کام میرا منتظر ہے اس لئے فوری طور پر یہاں کام کرنے پر توجہ دوں گی۔ واضح رہے کہ ماورا حسین پاکستان میں ایک جانا پہچانا نام ہے تاہم ہندوستانی فلم ”فینٹم“ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کی مخالفت پر فلمسٹار شان نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک مہم بھی چلائی تھی جس پر ماورا کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں لیا جا رہا ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے کے دفاع میں ایک کھلا خط بھی لکھا تھا جسے ان کے حلقہ احباب نے پذیرائی دی تھی



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…