بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کترینہ کیف ہالی ووڈ کے بجائے بالی ووڈ میں ہی کام کرنے کی خواہاں

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ ہراداکارہ اس وقت ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتی جب کہ وہ خود بالی ووڈ انڈسٹری میں ہی رہنا چاہتی ہیں اور فلموں میں اچھے کردار ادا کر نے کی خواہاں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اب بالی ووڈ کی فلموں میں بہترین کرداروں والے رول ادا کر نا چاہتی ہیں جہاں ہراداکارہ ہالی ووڈ میں اپنی قسمت آزما نا چاہتی ہے لیکن وہ بالی ووڈ میں ہی رہنا چاہتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہر اداکارہ کے باہر جانے کی خواہش سے بالی ووڈ میں مقابلہ بہت کم ہوگیا ہے جہاں اچھے کرداروں سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ فلم فتور میں ادا کیے گئے کردار سے خوش ہیں، یہ فلم دیگر فلموں سے مختلف ہے جہاں معمول کا رقص نہیں ہے لیکن ایسی فلمیں بننی چاہئیں، کسی بھی فلم کے افتتاحی دن پر کمائی کے اعداد و شمار اصل چیز نہیں ہوتے بلکہ مداحوں کو محظوظ کرنا اصل کامیابی ہے۔ اپنے کرئیر کے شروع میں ہی اگر کامیابی مل جائے تو پھر فلموں کے فلاپ ہونے کا ڈرمحسوس نہیں ہوتا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم فطورمیں اداکارہ تبو کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا جب کہ سیٹ پر اداکارہ ریکھا جی کے ساتھ گزارا ہوا وقت بھی بھلایا نہیں جاسکتا



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…