اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پھانسی کامنظر پرفارم کرتے ہوئے امریکی اداکار ہلاک

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی وڈ(نیوز ڈیسک)تھیٹر پرفارمنس کے دوران کوما میں چلے جانے والے اطالوی اداکار رافیل شوماکر کو طبی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا.سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق رافیل کو اسٹیج پر پھانسی کا ایک منظر پرفارم کرنا تھا جسے غلط انداز میں پرفارم کرنے کے باعث وہ کوما میں چلے گئے اور بعدازاں انھیں طبی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا۔رافیل شوماکر اْس وقت حادثے کا شکار ہوئے ، جب وہ ایک تجرباتی تھیٹر میں پھانسی کا سین پرفارم کر رہے تھے، اس دوران سامعین میں بیٹھی ایک خاتون نے محسوس کیا کہ اداکار کے گردن پر بندھی رسی کافی تنگ ہے۔اْس وقت اداکار کا چہرا ڈھکا ہوا تھا، لیکن مذکورہ لڑکی جو میڈیکل گریجویٹ تھی، نے رافیل کو لرزتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد فوری طور پر انہوں نے ایک اور شخص کی مدد سے اس رسی کو کھولا اور رافیل کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب تھیٹر ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ‘رافیل نے آخری وقت میں کسی کو بتائے بغیر اسکرپٹ تبدیل کردیا، پہلے اس منظر میں جعلی گولی ماری جانی تھی لیکن رافیل نے پھانسی کا سین اسکرپٹ میں ڈال دیا’ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 27 سالہ اداکار کے اہلخانہ نے رافیل کی حادثاتی موت کے بعد ان کے جسمانی اعضاء4 عطیہ کرنے کا اعلان کردیا.رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ پرفارم کرتے وقت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے یا نہیں.اداکار کی موت کے سلسلے میں چار افراد زیرِ تفتیش ہیں.



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…