ممبئی(نیوز ڈیسک)ہٹ اینڈ رن کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے بھی سلمان خان کو بری کر دیا ہے۔ جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 12 فروری کو ہو گی ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سلمان خان پر عائد الزامات کی سماعت ہوئی۔ ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کی بریت کے بعدمہاراشٹرا حکومت نے سلمان خان کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ، بعد ازاں سلمان خان نے سپریم کورٹ میں اپنا موقف پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ، سپریم کورٹ میں آج ہوئی سماعت میں سلمان خان نے اپنے اوپر عائد الزامات میں اپنا موقف دیا ، جس کے بعدبھاررتی سپریم کورٹ نے بھی سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس سے بری کر دیا۔یاد رہے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے خلاف ہٹ اینڈ رن کیس 28 دسمبر 2002ءکا حادثہ ہے ، جس میں سلمان خان پر نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک کرنے کا الزام عائد ہے۔ اس سے قبل ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو اس کیس سے بری کیا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے بھی سلمان خان کو بری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو 12 فروری تک ملتوی کر دیا ہے