اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سناکشی کو شادی کی پیشکش ، لڑکا کون ہے ؟ نام سامنے آگیا

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سناکشی سنہا بھی اپنے معاشقوں کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔ کبھی وہ ارجن کپور کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں تو کبھی کسی اور کے ساتھ تاہم اب ان کے ایک سابق بوائے فرینڈ نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے سناکشی سنہا کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سناکشی سنہا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ بنٹی سچدیو کے درمیان تعلقات نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے اور وہ کئی سالوں کی جدائی کے بعد ایک بار پھر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بنٹی سچدیو سلیبرٹی منیجر ہیں اور سلمان خان کے بھائی سہیل خان کے برادر نسبتی بھی ہیں۔ اب آپ یہ سوچ کر حیران ہو رہے ہوں گے کہ آخر سناکشی سنہا اور بنٹی سچدیو اس سے قبل کب ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے رہے ہیں۔ تو جناب یہ دونوں 2012ئ میں ایک دوسرے کے انتہائی قریب تھے تاہم جلد ہی ان کا تعلق ختم ہو گیا۔ بنٹی سچدیو طلاق یافتہ ہیں اور سشمیتا سین اور نیہا دھوپیا سمیت بالی ووڈ کی کئی حسیناوں کے ساتھ ان کے معاشقے رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنٹی اور سناکشی حال ہی ایک ممبئی کے ایک مشہور ہوٹل میں ڈنر کرتے نظر آئے جس کے بعد ایک اور جگہ ان دونوں کو اکٹھے دیکھا گیا اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنٹی اپنے تعلق کو ایک نئے سرے سے شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ سناکشی سنہا بھی اس بارے میں بہت سنجیدہ نظر آ رہی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بنٹی نے سناکشی سنہا کو شادی کی پیشکش بھی کر دی ہے اور اب اسے سناکشی کے جواب کا انتظار ہے



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…