اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اداکارعرفان خان نے ہالی ووڈ میں کام کی پیشکش مسترد کردی

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(اداکارعرفان خان نے ہالی ووڈ میں کام کی پیشکش مسترد کردی
) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عرفان خان نے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔بالی ووڈ اداکارعرفان خان نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سلام بمبئی‘‘ میں خط لکھنے کے کردار سے کیا جس کے بعد فلم نگری میں اپنی جاندار اداکاری اور انتھک محنت سے مقام بنایا یہی نہیں عرفان خان نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث ہالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اب انہوں نے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو ہالی ووڈ ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ نے فلم میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں اپنے کردار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا اور ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اسی لیے فلم میں اپنے کردار کا انتخاب کا صحیح وقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اداکار عرفان خان ہالی ووڈ فلموں’’ اے مائٹی ہارٹ‘‘،’’لائف آف پائی 2012‘‘ اور ’’جراسک پارک‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…