بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شاہ رخ اور عامر اب رائے دینے سے بھی ڈریں گے‘سونم کپور

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کے عدم برداشت کے بیانات کے حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں منفی ردعمل کے باعث اب میڈیا میں اپنی رائے دینے سے گھبرائیں گے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنی آنے والی فلم نیرجا کے ایک گانے ’آنکھیں ملیں گی ڈر سے‘ کی رونمائی کی تقریب پر سونم کپور نے شاہ رخ اور عامر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف تصور کریں ہم نے شاہ رخ اور عامر کے ہندوستان میں بڑھتی عدم برداشت پر دیے گئے بیان کے بعد کیسا ردعمل دیا تھا۔ اب وہ منفی ردعمل کے باعث اپنی بات بتانے اور تبصرہ کرنے سے بھی ڈریں گے۔سونم کا ماننا ہے کہ ملک میں رہنے والے تمام افراد کو ایک دوسرے کی ذاتی رائے کا خیال کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ایسے لوگوں کی حمایت کرنی چاہیے جن کی اپنی رائے ہوتی ہے پھر چاہے وہ اچھی ہو یا بری۔ سب کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔سونم کا مزید کہنا تھا کہ اداکاروں کی ذاتی رائے پر اتنا تنقیدی ردعمل دینا صحیح نہیں ہے اس سے وہ اپنی رائے کا اظہار کرنا بن کردیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شاہ رخ خان اور عامر خان نے ہندوستان میں بڑھتی عدم برداشت پر بیان دیا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…