پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کترینہ اوررنبیرعوامی اجتماعات میں بھی ایک دوسرے کو نظراندازکرنے لگے

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ کترینہ کیف کی پہلے گہری دوستی اور پھر اب علیحدگی کی خبریں تو زبان زد عام پر ہے لیکن اب دونوں اداکار نے علیحدگی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک دوسرے کو نظر انداز بھی کرنا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیر کپوراورکترینہ کیف کی علیحدگی کی خبروں کے تو خوب چرچے ہیں لیکن دونوں نے کبھی بھی ان خبروں کے حوالے سے چپ نہیں توڑی تاہم دونوں اداکاروں نے اب تقریبات میں بھی ایک دوسرے کو نظراندازکرنا شروع کردیا ہے، اس کی مثال نئی دلی میں ہونے والی گاڑیوں کی بین الاقوامی نمائش ہے جہاں دونوں نے ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کیا۔نمائش کی انتظامیہ اوران کے منیجرزنے بھی اس بات کا خاص خیال رکھا کہ نمائش میں دونوں ستاروں کا کسی صورت ٹاکرا نہ ہو۔ اب اسے دونوں اداکاراو¿ں کی پیشگی شرط کا نتیجہ کہا جائے یا پھر انتظامیہ کی معاملہ فہمی کہ اس دوران دونوں کی ملاقات نہ ہوپائی۔واضح رہے کہ اداکاررنبیرکپوراورکترینہ کیف کے درمیان گہری دوستی 6 سال قبل فلم ”عجب پریم کی غضب کہانی“ میں ایک ساتھ کام کرنے سے شروع ہوئی تھی تاہم دونوں نے تاحال اپنی علیحدگی کا برملا اعتراف نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…