اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

الگ شو شروع کرنے پر کپل شرما اور کرشنا میں سرد جنگ جاری

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیو زڈیسک)بھارتی معروف مزاحیہ شو ’’کامیڈی ناٹس ود کپل‘‘ کے میزبان کپل شرما کی جگہ لینے والے نئے میزبان کرشنا ابھیشیک کا کہنا ہے کہ نہ تو ان کا کپل شرما سے کوئی مقابلہ ہے اور نہ ہی وہ ان سے ڈرتے ہیں۔کرشنا اور کپل نے 2007 میں ایک ساتھ کامیڈی سرکس میں کام کیا جس کے بعد دونوں اچھے دوست بن گئے تھے، دونوں کے درمیان سرد جنگ اس وقت شروع ہوئی جب کپل شرما نے اپنا الگ شو کامیڈی نائٹس ود کپل شروع کردیا، کچھ عرصے بعد کرشنا نے بھی اسی چینل پر کامیڈین بھارتی کے ہمراہ کامیڈی نائٹ بچاؤ میں کام کرنا شروع کیا اور اب کرشنا نے کامیڈی نائٹس میں کپل کی جگہ لے لی ہے۔اپنے ایک انٹرویومیں کرشنا کا اپنے شو کامیڈی نائٹس بچاؤ کے حوالے سے کہنا تھا ’ایک کامیاب شو کرنے کے بعد مجھے خود کو دوبارہ ثابت کرنا تھا، میں شائقین کے ردعمل سے کافی نروس تھا، کچھ کا ایسا بھی کہنا تھا کہ شو ہٹ نہیں ہوگا البتہ لوگوں کو انٹرٹینمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور کم وقت میں انہوں نے میرا شو پسند کرلیا۔کپل شرما کا ذکر کرتے ہوئے کرشنا کا کہنا تھاکہ مجھے یہ سن کر حیرت ہوئی تھی جب مجھے معلوم ہوا کہ کپل کی جگہ مجھے ان کا شو کرنا ہے لیکن میں اتنے بڑے شو کو کیوں جانے دیتا؟ میں کپل کا مداح ہوں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں ایک اداکار ہوں جبکہ وہ ایک کامیڈین۔ نہ میرا ان سے کوئی مقابلہ ہے اور نہ ہی میں ان سے ڈرتا ہوں۔کپل سے سرد جنگ کی وجہ بتاتے ہوئے کرشنا کا کہنا تھاکہ جب کپل نے اپنا شو شروع کیا تو انہوں نے مجھے بھی اس میں بلایا تاہم میں نے انکار کردیا کیوں کہ اس میں برابری کا درجہ نہیں دیا جارہا تھا اور تب ہمارا رشتہ خراب ہوا۔ مجھے اس شو پر اپنی فلم انٹرٹینمنٹ کی تشہیر کے لیے بھی دعوت نہیں دی گئی۔ ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں لیکن اب ہم دونوں دوست نہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…