اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عابدہ پروین نے دو گھنٹے کی پرفارمنس کیلئے45 لاکھ مانگ لئے

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو زڈیسک) معروف لوک گلوکارہ عابدہ پروین نے تعلیمی ادارے کے سالانہ فنکشن میں لائیو پرفارم کرنے کیلئے 45 لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ مذکورہ ادارے کے طلبہ سالانہ میوزک ایوننگ تقریب میں گلوکارہ عابدہ پروین کو لائیو سننا چاہتے تھے۔ جب ان سے آرگنائزر نے رابطہ کیا تو ان کی ڈیمانڈ سن کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ واضح رہے کہ اسی تعلیمی ادارے میں ان کی بیٹی بھی زیر تعلیم ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے کراچی آ کر پرفارم کرنے کیلئے فائیو سٹار ہوٹل میں اپنے ہمنواؤں کے ساتھ تین روز کا قیام و طعام اور ہوائی سفر کے ٹکٹس بھی مانگے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ شو میں ان کو صرف دو گھنٹے پرفارم کرنا ہے، اس کے بعد وہ فارغ ہیں۔ گلوکارہ کی خواہش ہے کہ وہ اس دوران مختلف نجی چینلز کے مارننگ شوز میں بھی شرکت کریں اور ان کے خصوصی شوز بھی ریکارڈز کرا سکیں۔ ایک بھیدی نے انکشاف کیا کہ اکثر فنکار ایک ٹکٹ میں دو مزے لیتے ہیں۔ میوزک کنسرٹ اور شوز میں شرکت کرنے کیلئے بیک وقت کئی اداروں سے مراعات حاصل کرتے ہیں۔ تمام معاوضے نقد کی بنیاد پر وصول کرکے انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ حاصل کر لیتے ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…