منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

کچھ لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کی ضرورت ہے

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک ) ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا خان کی علیحدگی کی خبریں ہر جانب گردش کر رہی ہیں اور ہر کسی کا یہی کہنا ہے کہ بس اب وہ دونوں علیحدہ ہونے کو ہیں تاہم اس سارے معاملے میں خود ارباز خان خاموش ہی رہے لیکن اب وہ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور سب کو منہ توڑ جواب دیدیا ہے۔اداکار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”انسٹاگرام“ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ ایک مشہور گانے ”کچھ تو لوگ کہیں گے“ پر لپ سنگنگ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک سٹیٹس بھی اپ لوڈ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ”کچھ لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کی ضرورت ہے۔ گھٹیا اور بکواس باتیں کرنے اور لکھنا چھوڑیں اور اپنی بے چارگی سے بھرپور زندگی پر توجہ دیں“۔اس ویڈیو اور سٹیٹس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ان تمام لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا ہے جو دونوں کے درمیان علیحدگی کی باتیں کر رہے ہیں۔ یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ شائد دونوں کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور اب علیحدگی کی باتیں دم توڑ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ارباز خان نے ملائکہ اروڑا کے ساتھ ناراضی ختم کرنے کیلئے ان کی قریبی سہیلی اور سابق اداکارہ کرشمہ کپور سے بھی مدد طلب کی تھی اور لگتا ہے شائد کرشمہ کی ثالثی کام دکھا گئی ہے اور ملائکہ اروڑا خان مان گئی ہیں۔ اس سب کے باوجود حقیقت کا علم تو آنے والے دنوں میں ہی ہو سکتا ہے کیونکہ اگر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئی ہیں تو لازمی طور پر علیحدگی ہونے کی صورت میں بھی یہ خبر کسی سے چھپی نہیں رہے گی



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…