منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

علی ظفر عالیہ بھٹ کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

datetime 3  فروری‬‮  2016

ممبئی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار علی ظفر اپنی اگلی بولی وڈ فلم میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار ہدایت کار گوری شندے کی آنے والی فلم میں نظر آئیں گے۔یہ وہی فلم ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں اور اس فلم کے اعلان کے بعد متعدد لوگوں نے شاہ رخ اور عالیہ کی نامناسب جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس فلم میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ ’رنگ دے بسنتی‘ کے اداکار کنال کپور بھی نظر آئیں گے۔فلم کے ہدایت کار کے مطابق یہ کوئی روایتی رومانوی کہانی نہیں ہوگی۔یہ فلم علی ظفر کی بولی وڈ میں ساتویں فلم ہوگی، اس سے قبل انہوں نے ’کل دل‘، ’میرے برادر کی دلہن‘، اور ’چشمِ بد دور‘ کے سیکوئل میں کام کیا ہے۔علی ظفر اس وقت اپنی پروڈکشن فلم ’دیوسائی‘ کی پروڈکشن میں مصروف ہیں۔دوسری جانب عالیہ بھٹ اس وقت اپنی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ فواد خان اور بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…