منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم’’دل لگی‘کا ٹیزر جاری

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’دل لگی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکار کسی رومیو سے کم نہیں لگ رہے۔فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی کامیاب جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات اس ڈرامے میں رومانوی کردار کرتے نظر آئیں گے۔ڈرامے کے پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ہمایوں کی پوری زندگی مہوش کے گرد گھومتی ہے تاہم مہوش کے دل میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔مہوش کا ٹیزر میں کہنا تھا ’تم سونے کے بھی بن کر آجاؤ میں دل میں تمہیں جگہ نہیں دے سکتی۔اس ٹیزر میں مہوش پورے کالے لباس میں موجود ہیں جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی کی موت کا سوگ منا رہی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈرامے میں مہوش کب تک ہمایوں کے جذبات کو نظر انداز کرتی ہیں۔ڈرامے کی تیاری ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سکس سگما پلس نے کی جب کہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ سے شہرت پانے والے ندیم بیگ اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔ہمایوں سعید ایک لمبے عرصے سے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب تھے، اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری کی دو کامیاب فلموں ’بن رؤئے‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ہمایوں بہت جلد ڈاکٹر حسن وکاس رانا کی فلم ’یلغار‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…