اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نیا سال اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے لیے نئی بلندیاں لے کر آیا

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے لیے نیا سال بظاہر نئی بلندیاں لے کر آیا ہے۔پہلے انھیں امریکی سیریل ”کوانٹیکو“ میں اداکاری کے لیے پیپلزچوائس ایوارڈ اورپھر بالی ووڈ فلم ”باجی راﺅ مستانی“ کے لیے ایوارڈدیا گیا اور اب ان کا نام انٹرٹینٹمنٹ کی سب سے بڑی تقریب آسکر کے میزبانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پریانکا بھارت سے اکیڈمی ایوارڈ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے والی واحد شخصیت ہیں کیونکہ اس بار بھارت سے نامزد فلم ”کورٹ“ دوسرے ممالک کی بہترین پانچ فلموں میں جگہ نہیں بنا سکی۔اپنے نام کے اعلان کے بعد پریانکا چوپڑہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ میں ”دی اکیڈمی“ (آسکر) کی میزبانی کے لیے بے قرار ہوں اور یہ دیوانہ بنا دینے والی رات ہوگی۔جس پر بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزانے ٹویٹ کیا بڑے خواب دیکھنے والی وہ ننھی لڑکی کہاں کہاں جا رہی ہے۔پریانکا چوپڑا تمارے لیے یہ سال کس شاندار طور پر شروع ہوا ہے۔ جواب میں پرینکا نے لکھاکہ ایسا یقیناً ہوا ہے۔ دیا مرزا میں خود کو بہت خوش بخت محسوس کرتی ہوں۔ شاید نیند کی کمی اور ایک برے اعظم سے دوسرے برے اعظم آنے جانے کا یہ نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ آسکر یعنی اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب 28 فروری کوکیلیفورنیا کے شہر ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…