ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پریانکا کے دِل کی خواہش پوری ہوگئی

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے لیے نیا سال بظاہر نئی بلندیاں لے کر آیا ہے۔پہلے انھیں امریکی سیریل ”کوانٹیکو“ میں اداکاری کے لیے پیپلزچوائس ایوارڈ اورپھر بالی ووڈ فلم ”باجی راﺅمستانی“ کے لیے ایوارڈدیا گیا اور اب ان کا نام انٹرٹینٹمنٹ کی سب سے بڑی تقریب آسکر کے میزبانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پریانکا بھارت سے اکیڈمی ایوارڈ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے والی واحد شخصیت ہیں کیونکہ اس بار بھارت سے نامزد فلم ”کورٹ“ دوسرے ممالک کی بہترین پانچ فلموں میں جگہ نہیں بنا سکی۔اپنے نام کے اعلان کے بعد پریانکا چوپڑہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ میں ”دی اکیڈمی“ (ا?سکر) کی میزبانی کے لیے بے قرار ہوں اور یہ دیوانہ بنا دینے والی رات ہوگی۔جس پر بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزانے ٹویٹ کیا بڑے خواب دیکھنے والی وہ ننھی لڑکی کہاں کہاں جا رہی ہے۔پریانکا چوپڑا تمارے لیے یہ سال کس شاندار طور پر شروع ہوا ہے۔ جواب میں پرینکا نے لکھاکہ ایسا یقیناً ہوا ہے۔ دیا مرزا میں خود کو بہت خوش بخت محسوس کرتی ہوں۔ شاید نیند کی کمی اور ایک برے اعظم سے دوسرے برے اعظم آنے جانے کا یہ نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ آسکر یعنی اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب 28 فروری کوکیلیفورنیا کے شہر ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…