ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ایان علی کے بارے میں کسٹمزحکام کوبڑاحکم جاری

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک) ماڈل ایان کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کورٹ نے آئندہ سماعت پر دلائل ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت چھبیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب خان کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ کسٹم کی طرف سے 9 گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ماڈل ایان علی کی وکیل شائستہ نے عدالت کو بتایا کہ فرد جرم عائد کرنے کے حوالہ سے کسٹم عدالت کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے اور تمام ریکارڈ بھی عدالت عالیہ کو بھجوایا جاچکا ہے۔اس لیے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکتے۔ کسٹم کی طرف سے منی لانڈرنگ کے مقدمہ کے اندراج کے حوالہ سے وکیل شائستہ کا کہنا تھا کہ اس پر دلائل قانونی ٹیم کے سیئنر رکن لطیف کھوسہ دیں گے۔ جج رانا آفتاب نے ریمارکس دیئے کہ دس ماہ سے درخواست زیر سماعت ہے، آئندہ سماعت پر ہر صورت دلائل دیئے جائیں جس پر جونئیر وکیل شائستہ نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کے حوالہ سے بیان حلفی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے دونوں امور پر سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…