نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی کتنے مقبول ہیں اور بھارتی اداکارائیں بھی ان سے کتنی متاثر ہیں اس کا اندازہ بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ہوا ۔ایک بھارتی ٹی وی نے کرکٹ کے کنگز کے نام سے پروگرام کیا تھا جس میں عمران خان بھی شریک تھے ۔ اداکارہ بپاشا باسو سے عمران خان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ عمران خان جوانی کی طرح اب بھی جوان اور دلکش ہیں۔ میری ماں اور دوسرے لوگ ان کے دلدادہ تھے۔ میں بھی ان کی فین ہوں۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ عمران خان اب بھی خواتین کیلئے بہت دلکشی رکھتے ہیں اس پر میزبان سمیت تمام مہمان محظوظ ہوئے اس پرعمران خان اپنے روایتی انداز میں شرمائے اور کہا کہ شکر ہے بپاشا نے صرف اپنی ماں کا ہی کہا ہے یہ نہیں کہا کہ ان کی دادی یا نانی بھی میری فین تھیں اس پر تمام لوگ ایک بار پھر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
”عمران اب بھی بہت دلکش ہیں“اداکارہ بپاشا باسو بھی کپتان کی فین نکلیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































