پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

دوہزار پندرہ ’لکی‘ فنکاروں کے لئے ’لکی ‘سال

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سال 2015ایشوریہ رائے سے کاجول تک بہت سے بڑے اور چھوٹے فنکاروں کے لئے بہت ہی لکی ثابت ہوا ہے۔ یہ وہ فنکار ہیں جنہوں نے رواں سال نئی ’سج دھج‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں ’کم بیک‘ کیا۔بڑی اسکرین پراپنی اداکاری کے ساتھ واپسی میں سرفہرست ایشوریہ رائے کو ہی رکھتے ہیں۔ وہ تقریباً پانچ سال بعد فلم ”جذبہ “ میں سلور اسکرین پر دوبارہ نظر آئیں۔ ’جذبہ ‘ کو سنجے گپتا نے ڈائریکٹ کیا تھا اور فلم میں ایشوریہ نے ایک خاتون وکیل کا کردار اداکیا تھا۔کاجول بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہے ، وہ 2010 میں فلم’ مائی نیم از خان‘ کی ریلیز کے بعد سے اسکرین سے آوٹ تھیں لیکن سال کے آخری مہینے میں روہت شیٹھی کی فلم ’دل والے ‘ ریلیز ہوئی اور پھر کیا تھا کاجول دیکھتے ہی دیکھتے چھاتی چلی گئیں۔ ان کی واپسی اس شان و شوکت سے ہوئی کہ فلم صرف تین دن میں 100کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرگئی۔ سلمان خان اور سورج برجاٹیہ کی واپسی بھی فلم ’پریم رتن دھن پائیو‘ سے ہوئی۔ پروڈیوسر سورج برجاٹیہ اور سلمان خان نے 16سال بعد ایک ساتھ کام کیا۔ ایکٹر اور ڈائریکٹر کی یہ جوڑی سن 1999 میں ”ہم ساتھ ساتھ ہیں “ جیسی بڑی اور کامیاب فلم دے چکی ہے۔ عامر خان کے ساتھ ’گجنی‘ جیسی نامور فلم دینے والی اداکارہ آسین بھی فلم ’آل از ویل‘ کے ذریعے اسی سال سلور اسکرین پر لوٹیں۔ وہ سن 2012میں فلم ”کھلاڑی786“ کے بعد سے ’آوٹ‘ تھیں۔ سشمیتا سین جنہیں انڈین میڈیا بیوٹی کوئن بھی کہتا ہے وہ سن 2010میں ریلیز ہونے والی فلم ’ نو پرابلم‘ کے بعد سے غائب تھیں۔ سال 2015میں سشمیتا سین نے ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں قدم رکھا مگر ہندی فلم کے ذریعے نہیں بلکہ بنگالی فلم ’ نربھک‘ کے ساتھ جسے نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سری جیت مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ تاہم سابق مس یونیورس کوفلم میں ’ڈگر سے ہٹ کر کام‘ کرنے پر سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ شنی آہوجہ ’گینگسٹر‘ کہلائے جاتے ہیں کیوں کہ سن 2009میں ایک جونیئر اداکارہ کے ساتھ دست درازی کے معاملے پر انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی مگر ڈائریکٹر نثار بزمی نے انہیں ایک مرتبہ پھر اپنی فلم میں کام دیا اور فلم کا نام ہی ان کی گلیمر ورلڈ میںواپسی کے لئے خیر مقدمی ثابت ہوا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…