اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی نئی نویلی دلہن میرا راجپوت کی فرمائش پر سگریٹ نوشی ترک کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کام کے دوران ہر وقت سگریٹ پیتے نظر آتے تھے تاہم اب وہ سگریٹ سے دور رہتے ہیں جس کی وجہ ان کی بیوی ہیں جنہوں نے ان سے سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کیلئے کہا ہے، شاہد کپور نے بیوی کی بات مانتے ہوئے سگریٹ نوشی ترک کردی ہے۔